جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں مشترکہ طور پر آگےبڑھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام کےدرمیان پارلیمنٹ میں قانون سازی پرمشترکہ طور پر آگے بڑھنے کا فیصلہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت کی میں وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سےملاقات کی۔پی ٹی آئی کےوفد میں بیرسٹر گوہر، رؤف حسن، اخونزادہ حسین یوسفزئی،اسد قیصر اور سینیٹر شبلی فراز شامل تھے۔

جنرل عاصم منیر کے تقرر پر مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی گئی تھی : سینیٹر عرفان صدیقی

پی ٹی آئی اور جے یو آئی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی اور پارلیمنٹ میں قانون سازی پرمشترکہ طورپر آگے بڑھنےکا فیصلہ ہوا۔ملاقات کےبعد میڈیا سےگفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملاقات الحمد للّٰہ بہتررہی ہے، پارلیمنٹ کےمعاملات میں مشاورت ہوئی اور وہ راضی بھی ہوئےہیں۔انہوں نےکہا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات نہیں،پہلےبھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نےکہا کہ آج وفود کی سطح پرملاقات ہوئی ہے، پارلیمان میں روزانہ کےمعاملات پر اکھٹےبڑھنے کا فیصلہ کیاہے،ان کاکہنا تھاکہ سینیٹ میں شبلی فراز اور کامران مرتضی معاملات کو اکھٹے آگےبڑھائیں گے۔

Back to top button