آئی جی بلوچستان تبدیل، معظم جاہ انصاری کو تعینات کردیا گیا

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کوعہدے سےہٹا کر معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔

عبدالخالق شیخ کی جگہ وفاقی حکومت کی جانب سے معظم جاہ انصاری کونیا آئی جی بلوچستان تعینات کیاگیا ہے۔گریڈ 22 کےافسر معظم جاہ انصاری بطور کمانڈنٹ ایف سی خدمات سرانجام دےرہے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےافسران کےتبادلوں اور تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے۔

یاد رہے کہ معظم جاہ انصاری دوسری بار آئی جی پولیس بلوچستان کےعہدے پر فائز ہوئےہیں۔وہ 2017سے 2018 تک ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکےہیں۔

پنجاب پولیس کے جوانوں کا راجن پور کچے میں آپریشن سے انکار

Back to top button