باکسنگ چیمپئن شپ ، پاکستان آرمی نے مینز اور وویمنز کے ٹائٹل جیت لیے

چوتھی انٹر ڈپارٹمنٹ نیشنل ایلیٹ مینز اور وویمنز باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی ٹیم نے دونوں ٹائٹل جیت لیے۔

ایبٹ آباد میں منعقدہ چیمپین شپ کے اختتامی روز بھی آرمی کے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین  باکسرز چھائی رہیں،، مردوں میں پاکستان آرمی نے 11 گولڈ، 7 سلور اور 6 برانز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی، پاکستان نیوی نے دوسری جبکہ پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے سے انکار کردیا

خواتین کے مقابلوں میں بھی قومی آرمی کی باکسر چھائی رہیں، 7 گولڈ 1 سلور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان ایئر فورس نے دوسری اور واپڈا نے  تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں بلوچ رجمنٹ سنٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر محمد جمیل اور باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں میڈلز  تقسیم کئے۔

Back to top button