غزہ میں جنگ بندی،امریکی ،برطانوی خفیہ ادارے بھی بول پڑے

غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی اور برطاینہ کے خفیہ اداروں نے بھی اسرائیل کو تنبیہ جاری کردی۔

امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور برطانوی ایم آئی6 کے سربراہ رچرڈ مور نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ’فلسطینی شہریوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے۔

ولیم برنز نے کہا کہ  غزہ میں جنگ بندی سے ناقابل تلافی نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے اور یرغمالیوں کو 11 ماہ کی قید سے رہائی دلائے جا سکتی ہے ۔

رچرڈ مور نے کہا کہ ایجنسیوں نے اپنے انٹیلی جنس چینلز  کا استعمال کیا تاکہ فریقین کے درمیان تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔

Back to top button