ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو ایک کےمقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

چین کےشہر ہولن بئیر میں کھیلےجارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی، قومی ٹیم کی جانب سے ندیم احمد ن پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرےکوارٹر میں میچ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نےگول کرکے پاکستان کو برتری دلادی جو میچ کےاختتام تک برقرار رہی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے ابتدائی دو میچز ڈرا ہوگئے تھے، پاکستان نےپہلے میچ میں جنوبی کوریا کےخلاف مقابلہ 2-2 سے جب کہ ملائیشیا کےخلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیاتھا۔

قومی ٹیم ایونٹ میں 12 ستمبر کو چین اور 14 ستمبر کوروایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان جونئیر ایتھلیٹکس ٹیم کا چنائی میں ٹریننگ سیشن

Back to top button