پی ٹی آئی کی پریس کانفرنسز اور کرنٹ افئیرز پروگرامز کے بائیکاٹ  کی تجویز

تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کے بائیکاٹ  کے معاملے پر پارٹی رہنماوں نے میڈیا پر پریس کانفرنسز اور کرنٹ افئیرز پروگرامز کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے میڈیا سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت شروع کر دی۔علی امین گنڈاپور اپنے بیانات پر ڈٹ گئے، متبادل حکمت عملی پر غور شروع کیاگیا ہے۔انتخابات کی طرح پریس کانفرنسز اور موقف بھی سوشل میڈیا پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔میڈیا ہاوسز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو تحریک انصاف کی پریس کانفرنسز چلانے کی اجازت بھی نہ دی جائے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئےسینیارٹی ختم کرنےپراتفاق

کسی بھی چینل کے ڈیجیٹل پر بانی تحریک انصاف اور رہنماوں کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے،خلاف ورزی کرنے والے چینل کے پلیٹ فارم کو متعلقہ فورم پر سٹرائیک اور رپورٹ کیا جائے،تحریک انصاف کا الیکٹرانک میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا پر موقف پیش کرنے کے فیصلے کا امکان ہے۔

Back to top button