مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کےفیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونےوالا مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نےشرکت کی، کمیشن کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت سےمتعلق بریفنگ دی۔ذرائع کےمطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کےبعد کمشین نے مشاورت جاری رکھنےکا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کےکیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نےوضاحتی حکم جاری کردیاجس میں کہاگیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانےوالے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جب کہ الیکشن کمیشن فیصلےپر فوری عملدرآمد کرے۔

مخصوص نشستوں کےحوالے سے الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست پر سپریم کورٹ نےتحریری آرڈر جاری کردیا۔کیس میں اکثریتی 8 ججز کے بینچ کافیصلہ 4 صفحات پرمشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنےکی کوشش اور تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست عدالتی فیصلے پرعمل در آمد کےراستہ میں رکاٹ ہےاور اس کی وضاحت کی درخواست درست نہیں۔

سپریم کورٹ کےوضاحتی حکم میں کہاگیا کہ الیکشن کمیشن نےخود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا،الیکشن کمیشن کی تسلیم شدہ پوزیشن ہےکہ تحریک انصاف رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اقلیتی ججز نےبھی تحریک انصاف کی قانونی پوزیشن کو تسلیم کیا۔

تحریری حکم میں کہاگیا کہ الیکشن کمیشن وضاحت کےنام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرسکتا، فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانےوالے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا فیصلہ واضح ہےاور اس کا اطلاق قومی اور صوبائی اسمبلیوں پربھی ہوگا۔

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا : خواجہ آصف

Back to top button