آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے : عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنےکا فیصلہ کیا ہے، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کاقیام اس لیے عمل میں لایا جارہا ہے کیوں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائےگا، الیکشن فراڈ چھپانے کےلیے یہ سب کچھ کیاجارہا ہے۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ یہ جسٹس قاضی فائز کو دوبارہ لا کر عدلیہ کوتباہ کرناچاہتے ہیں، یہ سمجھتےہیں ہم اس کےخلاف خاموش رہیں گے،ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے،ہم لاہور میں پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کریں گے،یہ ہمارے ملک کےمستقبل کا مسئلہ ہے، ان کو پتاہے اگر جسٹس قاضی فائز گئے تو انسانی حقوق کی پٹیشنز سنی جائیں گی، اسی ڈر سے یہ ملک تباہ کررہے ہیں۔

عمران خان نےبتایا کہ یہ ڈرے ہوئ ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیاتو سب کچھ ریورس ہو جائےگا، رول آف لا کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اس سےبڑا ظلم ملک پر نہیں ہوسکتا، یہ ملک سےقانون کی حکمرانی ختم کرکے جمہوریت کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔

عمران خان کےمطابق نیب ترامیم میں انہوں نےاپنے اربوں روپےمعاف کرواکر خود کو تحفظ دیا،یہ سب کچھ ملکی مفاد کےخلاف ہو رہا ہے، ججز کو دھمکیاں دینے،لوگوں کو اغوا کرنے، ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنےسے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں، ان کا انٹرسٹ الیکشن فراڈ اور اپنا پیسہ بچانے میں ہے، 6 ماہ میں 4 ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹر ہوئیں لیکن ان کو فرق نہیں پڑنا، ان کاپیسہ اور جائیداد باہر ہیں، محسن نقوی کی اہلیہ کی 50 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی دبئی لیکس میں سامنےآئیں۔

مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Back to top button