عطا تارڑ نے بھی اگلے چیف جسٹس کےلیے جسٹس منصور کے نام کا عندیہ دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فی الحال یہی نظر آتا ہےکہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہاکہ ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جارہا ہے،ڈرافٹ میں وزیر قانون،ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔انہوں نےکہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کےساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی،مولانا صاحب کی ٹیم کےپاس مسودہ موجود تھا۔

عطا تارڑ کا کہناتھا کہ کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں،فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سےمتعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی،یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کو مسودہ کہیں اور سےآیا۔

جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے : بلاول بھٹو


یاد رہے  کہ آئندہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، سپریم کورٹ کےمعزز ججز کو متنازع بنانےکی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معززہیں، سپریم کورٹ کےمعزز ججز کو متنازع بنانےکی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ ایک تجویز ہےکہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کےپاس آئے،چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پرکوئی کل اعتراض اٹھائے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ عدالتی اصلاحات پاکستان کےلیے ضروری ہےاس پر اعتراض نہیں ہوناچاہیے، ہم نےتو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کےان پٹ سےہم آئینی ترمیم منظور کرائیں جب کہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے، یہ ہم پارلیمانی نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے۔

Back to top button