ایچ پی نے نیا طاقتور کمپیوٹر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایچ پی نے لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش میں اپنا نیا کمپیوٹر اینوی 32 اے آئی او متعارف کرا دیا۔
یہ پہلا آن ان ون کمپیوٹر ہے جو نیویڈا آر ٹی ایکس اسٹوڈیو سے سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ آر ٹی ایکس کورز کو استعمال کرکے اپلیکشنز کو تیزی سے لوڈ کرنے اور اے آئی ورک لوڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس کے ساتھ 31.5 انچ کا 4 کے ڈسپلے بھی ہوگا جبکہ اس کے اندر نیویڈا جی فورس آر ٹی ایکس 2080 موجود ہے۔ ایچ پی نے اس میں 65 واٹ انٹیل 9 جنریشن کور آئی سیون پراسیسر، 32 جی بی ریم ارو ایک ٹی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کمپیوٹر میں دنیا کا سب سے بڑا فور کے ڈسپلے دیا گیا ہے جو لگ بھگ بیزل لیس ہے اور اسکرین ٹو باڈی ریشو 92.8 فیصد ہے۔یہ ‘دنیا کا پہلا کمپیوٹر’ ہے جس میں ایچ ڈی آر 600 ڈسپلے دیا گیا ہے۔
اس میں کچھ کارآمد فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جیسے اگر آپ آڈیو یا وائرلیس چارجنگ کے خواہشمند ہیں تو یہ کمپیوٹر اس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہےاور یہ بھی کمپنی کے بقول دنیا کا پہلا ایسا کپیوٹر ہے اور ہاں یہ دنیا کا لاﺅڈسٹ آل ان ون بھی ہے، یہاں تک کہ آپ کمپیوٹر کے اسپیکرز سے موسیقی کو اس وقت بھی اسٹریم کرسکتے ہیں جب مشین کو پاور آف کردیا جائے ۔
ایچ پی کی جانب سے کمپیوٹر کی بیس کو وائرلیس چارجنگ پیڈ میں تبدیل کیا ہے جو کمپیوٹر بند ہونے پر بھی کام کرتا ہے۔یہ کمپیوٹر اب صارفین کے لیے دستیاب ہے جو کمپنی کی ویب سائٹ پر 16 سو ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button