ڈنمارک کی شپنگ کمپنی نے پاکستان میں  2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کامنصوبہ متعارف کروا دیا

ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں  2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کامنصوبہ متعارف کروا دیا۔

شپنگ کمپنی مارسک  اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کےدرمیان رواں ماہ مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے جس کےبعد ڈنمارک کی شپنگ کمپنی مارسک 2 سال میں پاکستان میں  بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا

اس حوالے سےوفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نےکہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریزسیڈز اور فیڈ پرسیلز ٹیکس ختم کر دیاگیا ہے،سمندری برآمدات کےلیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کےلیے زمین فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کررہی ہے اور کاروباری برادری کوبھی فعال کردار ادا کرناہوگا، ایس آئی ایف سی کایہ اقدام پاکستان کےبحری اور ٹرانسپورٹ شعبے میں پیش رفت کاعکاس ہے۔

Back to top button