پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کر دیا۔پہلےمرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند کرنا شروع کی گئی ہیں۔

ذرائع کےمطابق پہلے مرحلے میں نادرا سےحاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سمز کوبلاک کیا جا رہاہے، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیاجائے گا اور تیسرےمرحلے میں فوت شدہ افراد کےنام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیاجائے گا۔

جنرل باجوہ پہلی ایکسٹینشن کوغلط اور دوسری کو جرم قرار دیتےتھے : ملک احمد خان

ذرائع کےمطابق موبائل سمز کی بندش سےقبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے گئےاور ان پیغامات میں سمز سےمتعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کاکہا گیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں، جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔

Back to top button