علی امین گنڈاپور اور برطرف وزیر شکیل خان میں تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگادیے

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کے درمیان گزشہ رات پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے واٹس ایپ گروپ میں شدید تلخ کلامی ہوئی، واٹس ایپ گروپ میں ایک گھنٹے تک تلخ جملوں کاتبادلہ جاری رہا۔

جنرل باجوہ پہلی ایکسٹینشن کوغلط اور دوسری کو جرم قرار دیتےتھے : ملک احمد خان

 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شکیل خان نےایک دوسرے پر کرپشن کےالزمات عائد کیے، شکیل خان نے وزیر اعلیٰ کو با اختیار نہ ہونے کاطعنہ بھی دیا۔تلخ کلامی کےدوران شکیل خان نے واٹس گروپ میں ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو استعفی دیا، جس پر وزیر اعلی نےجواب دیا کہ میں نےپہلے ہی سے آپ کو فارغ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر وزراء اور اراکین اسمبلی کی مداخلت پردونوں نے واٹس ایپ گروپ سے مسیجز ڈیلیٹ کردیے۔

Back to top button