ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم نہیں چاہتا،نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہناہے کہ ایک گروہ ایسا ہےجو سنجیدہ مذاکرات اورسیاسی افہام و تفہیم نہیں چاہتا۔
سابق وزیراعظم سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، اس دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیداکرنےکی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
چندروزقبل میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کی تھیں،ملاقات کرنے والوں میں ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔
اس دوران گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ کرپشن،معاشی تباہی،مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں،بدقسمتی ہےکہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سےاتار دیا گیا،سیاست میں گند ڈال کراسے تباہ کیا گیا،بدتہزیبی،بدتمیزی،بغض اورانتقام کوسیاست بنادیا گیا۔
قائد مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتاردیا گیا،سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا،بد تہذیبی،بدتمیزی،بغض اورانتقام کوسیاست بنادیا گیا،معیشت اوراقدار تباہ کی گئیں،جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے،شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے،پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ کرپشن، معاشی تباہی،مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا،ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اورعوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
۔