شعیب شاہین کی فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری، پارٹی تقسیم کرنے والا ٹاؤٹ قرار دیدیا

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نےفواد چوہدری پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹیاں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتےہوئےکہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنےوالا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سےنکالا تھا۔
شعیب شاہین نےکہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنےوالوں کو بےنقاب کرنا ہوگا،بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
اسلام آباد : جماعت اسلامی کا فلسطین کیساتھ یکجہتی کے لیے مارچ، غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانیوالے راستے بند
ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہا تھا میرےخلاف قتل، ڈکیتی اوردہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔
خیال رہے کہ اس سےپہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پرسنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کےواقعات بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔