وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملے کے الزام میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار

وزیر مملکت برائےمذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی پر حملے کے الزام میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر جلال شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نےمکلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر جلال شاہ کو گرفتار کیا۔

قبل ازیں پولیس کاکہنا تھا کہ کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کرنےوالوں کےخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سمیت 7 افراد کےخلاف درج کیا گیا۔

شعیب شاہین کی فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری، پارٹی تقسیم کرنے والا ٹاؤٹ قرار دیدیا

 

پولیس کے مطابق مقدمے میں راستہ روکنے،ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنےاور تذلیل کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، وزیر مملکت کی گاڑی پرپتھر برسائے گئے اورڈنڈے بھی مارےگئےتاہم خوش قسمتی سے وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی محفوظ رہے۔

Back to top button