مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جائیں گے ، اختر مینگل

بی این پی کےسربراہ اخترمینگل نے مائنز  اینڈ منرلزایکٹ کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاختر مینگل نےمائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کےخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکا کہا ہے : رانا ثنااللہ

 

سربراہ بی این پی مینگل نےکہا کہ ان کا دھرناعوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔

اختر مینگل نےمزید کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانےکی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانےچلتے ہيں،صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی ۔

Back to top button