اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید، یرغمالی امریکی فوجی لاپتہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سےمزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 سےزائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی بمباری کے دوران یرغمالی اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر لاپتہ ہوگیا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نےبھی اسرائیلی فوج کےخلاف جوابی حملے کیے، گھات لگا کرکیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اورزخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی خیموں سمیت غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری ، 21 فلسطینی شہید
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم نےاسرائیلی فوج کے ٹینک اور ملٹری بلڈوزرکو بھی تباہ کردیا جبکہ شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون تباہ ہوگیا۔
ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سےکارروائی کی گئی جس کےباعث مسیحیوں کو ان کےمقدس مقام پر جانے سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےخلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے،ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنےاوریرغمالیوں کی واپسی کی قرارداد پردستخط کر دیے۔