سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ، گلگت کی4 پروازیں منسوخ

شدید موسمی خرابی کی وجہ سےگزشتہ روز سے تعطل کا شکار سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپر بحال ہوگیاجبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔
فلائٹ شیڈول کےمطابق لاہور سےگلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد سےقومی ائیر لائن کی گلگت کی سکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی،اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سےسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئےتیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنےآئی ہے۔
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جائیں گے ، اختر مینگل
گزشتہ روزموسم کی خرابی کےباعث سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔
آج دبئی سےلاہور اوراسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔