جلالپور پیر والا کے قریب ایم-5 موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا ایک حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملتان-سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا متاثرہ حصہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوچ شریف روڈ پر شگاف پڑنے کے باعث موٹروے کو شدید نقصان پہنچا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مرمت کا کام شروع کیا تھا مگر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کارروائی روک دی گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ جلالپور شہر کو محفوظ رکھنے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح گرنے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقے بھی خشک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
آڈیٹر جنرل نے 375 ٹریلین روپے کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ واپس لے لی
دوسری جانب اوچ شریف روڈ پر پڑنے والے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں۔ ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور ان کی املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
