شارک کی تصویر لینے کے شوق میں خاتون دونوں ہاتھ گنوا بیٹھیں

کینیڈین خاتون پانی میں شارک کو دیکھ کر اسکی تصویر لینے لگی تو اسی دوران شارک نے اسکے دونوں ہاتھوں کو کاٹ ڈالا۔

اگرچہ کچھ چیزیں دوسروں کو خوف میں مبتلا کرکے بھاگنے پر مجبور کردیتی ہیں لیکن کچھ لوگوں ایسے موقع پر تصویر کھینچنا پسند کرتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں۔

نتھالی راس نامی خاتون ٹرکس کے تھامپسن کوو بیچ کے اتھلے پانی میں تھیں جب یہ حملہ ہوا۔

نتھالی شارک کے حملے میں اپنے دونوں ہاتھ کھو بیٹھیں جبکہ شارک نے ان کی ران میں بھی کاٹا. خاتون کو ہوائی جہاز سے فوری اسپتال لے جایا گیا اور امید کی جارہی ہے کہ وہ زندہ بچ جائیں گی۔

واقعے کے بعد سرکاری اہلکاروں نے ساحل سمندر کو اس وقت تک بند کر دیا جب تک اس بات کی تصدیق نہ ہو جائے کہ شارک گہرے پانی میں چلی گئی۔

Back to top button