عبداللطیف آفریدی ایڈووکیٹ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا

قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہارنے والے عبداللطیف آفریدی ایڈووکیٹ کی نمازِ جنازہ پشاور باغ ناران حیات آباد میں ادا کر دی گئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید بھی شریک ہوئے۔
نمازِ جنازہ میں وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین نے بھی شرکت کی، یاد رہے کہ عبداللطیف آفریدی کو گزشتہ روز ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رہنما اے این پی افتخار حسین بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔
مریم نواز کا 22 جنوری کو آمد متوقع
