اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نےاپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنادی۔
منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔
منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔
ادکار نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے چھوٹے ہاتھ، خوبصورت مسکراہٹ ہمارے لیے ایسا تحفہ ہے جسے تاحیات یاد رکھیں گے۔
اپنی بیٹیوں کے حوالے سے انہوں نے نومولود کیلیے لکھا کہ ’بڑی بہن ہونے کے ناطے ہم تمھیں ہر دن بہت پیار دیں گے، ساتھ ہنسیں گے اور مزے کریں گے، تم نے ہماری فیملی مکمل کردیا ہے، ہم تمھیں اس دنیا سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔
