اداکارہ دعا ملک کاانڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ دعا ملک نےانکشاف کیا ہے کہ شوبز کیریئر کے دوران انہیں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی نہایت معروف ہستی ہیں۔
دعا ملک نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے شوبز کا حصہ بنیں، اسی لیے وہ انہیں امریکا لے آئی ہیں تاکہ اس ماحول سے دور رہیں۔
ابتدائی طور پر کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے دعا ملک نے کہا کہ انہیں کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، کیونکہ اگر کوئی مضبوطی سے ’نہ‘ کہے تو ایسی صورتحال سے بچ سکتا ہے۔ ان کے مطابق انڈسٹری میں کئی لڑکیاں دباؤ میں آ جاتی ہیں لیکن وہ اور ان کی بہن حمائمہ ملک ہمیشہ ڈٹ کر جواب دیتی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ بچپن سے کچھ ڈرپوک تھیں لیکن حمائمہ نہایت بہادر ہیں، اسی لیے دونوں کو ایسے حالات کا سامنا کم ہی کرنا پڑا۔ تاہم، دعا ملک نے یہ اعتراف کیا کہ ایک موقع پر انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔
