اپوزیشن نےمودی کی  فلسطین پالیسی کو شرمناک قرار دیدیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے  مودی سرکار کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دے دیا۔

بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ  بھارت 1988 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا، لیکن پچھلے 20 ماہ میں بھارت فلسطین پر اپنے بہادرانہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے  بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی ہے۔یہ ہمارے پہلے کے بہادرانہ مؤقف کا افسوسناک تنزل ہے۔

اس کےعلاوہ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے اب فلسطین کو تسلیم کیا ہے اور مزید ممالک کے شامل ہونے کی توقع ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!