انٹرنیٹ سے سیکھ کر نوجوان راکٹ بنانے میں کامیاب

چین میں نوجوان نے انٹرنیٹ کی مدد سے راکٹ بناکر اسے اڑانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
وسطی چینی صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ زینگ شیجی ایک گاؤں کا رہائشی ہے۔
14 سال کی عمر میں اسے راکٹ بنانے کا شوق اس وقت ہوا جب اس نے ایک راکٹ لانچ کی براہ راست نشریات کو اپنے والد کے ساتھ دیکھا۔
حال ہی میں اس نوجوان نے اعلان کیا کہ اسے چین کی ایک معتبر Shenyang ائیرو اسپیس یونیورسٹی میں ائیرو اسپیس انجینئرنگ کے شعبے میں داخلہ ملا ہے۔
اس نوجوان کو پہلے راکٹ بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔
تو اس نے چین میں کام کرنے والے ٹک ٹاک کے ورژن Douyin کا رخ کیا، جہاں خود راکٹ بنانے کے بارے میں تعلیم دینے والی ویڈیوز موجود ہیں۔
زینگ کو اسکول میں تعلیم دینے والے استاد لونگ یان جیاؤ کے مطابق انٹرنیٹ نے زینگ کے شوق کو پروان چڑھانے میں بہت زیادہ مدد فراہم کی، خاص طور پر جب گاؤں کے اسکول کے وسائل محدود تھے۔
