آبنائےہرمزپرایران امریکا فوجی رابطہ چینل قائم کرنے پر اتفاق

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کاکہناہے کہ مریکا اور ایران نے ممکنہ فوجی تصادم سے بچنے کے لیے براہِ راست رابطہ چینل قائم کرنے پر اتفاق کرلیاہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظامات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایک جانب ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی انتظامی و بحری سروسز سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ان کی اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر تعمیری اور مفید گفتگو ہوئی ہے۔
عباس عراقچی نے مزید بتایا کہ جس میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظامی امور، بحری خدمات اور خطے میں آئندہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے آئندہ انتظامات کو خطے کے ہمسایہ ممالک سے مشاورت کے ذریعے آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرعزم ہیں کہ اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل سے متعلق فیصلے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر کریں گے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ فوجی تنازعات سے بچنے کے لیے ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور امریکی فوج کے درمیان ایک براہِ راست رابطہ چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
