احمد آباد میں ورلڈکپ میچز نہیں کھیلیں گے،پی سی بی

رواں سال بھارت میں ہونے والے کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے لیے پاکستان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ورلڈکپ میچز نہیں کھیلیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق ہمسایہ ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان روایتی حریف کے خلاف اپنا میچ احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے
پی سی بی کے سینئر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کو سخت انداز میں بتایا ہے کہ بھارت میں ہونے ورلڈکپ 2023 کے ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم احمد آباد میں سوائے فائنل میچ کے کوئی میچ نہیں کھیلےگی، اسی لیے آئی سی سی کو بتایا گیا ہے کہ گرین شرٹس کہ کوئی میچ بھی وہاں پر شیڈول نہ کیے جائیں، تاہم اگر فائنل میچ وہاں رکھا جاتا ہے تو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول میچز
ایل این جی سستی، اوگرا نے نئی قیمت جاری کر دی
موہالی، کولکتہ، چنئی اور بنگلورو میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
