کراچی میں بارش کے بعد فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروزیں تاخیر کا شکار

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث ملکی و بین الاقوامی فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی اندرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی آنے والی پروازیں بھی منسوخی کی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب، کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی کئی پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ بین الاقوامی پروازوں کی روانگی بھی معمول سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
مسلسل بارش،میئرکراچی کی شہریوں کو گھرسےباہرنہ نکلنےکی اپیل
ذرائع کے مطابق، نجی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز سات گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے، جس پر مسافروں، خاص طور پر عمرہ زائرین، نے شدید احتجاج کیا۔
مزید یہ کہ بارش کی شدت کے باعث نہ صرف مسافروں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ نہ پہنچ سکی بلکہ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (PAA) اور مختلف ایئرلائنز کا عملہ بھی بروقت ڈیوٹی پر حاضر نہ ہو سکا۔
فلائٹ انکوائری نمبر مسلسل بند ہونے کے باعث مسافروں کو معلومات حاصل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
