مسلسل بارش،میئرکراچی کی شہریوں کو گھرسےباہرنہ نکلنےکی اپیل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب مسلسل بارش کےبعد شہریوں کو گھروں سے غیرضروری باہرنہ نکلنےکی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر بارش 40 ملی میٹر سے زیادہ ہو تو شہر میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں، جبکہ صبح سے اب تک کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تنقید سب کا حق ہے لیکن زمینی حقائق بھی دیکھنے چاہییں۔ شہر میں دو گھنٹے تک مسلسل بارش ہوئی اور اب بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، ہم خود سڑکوں پر موجود ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے، عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، عام طور پر بارش رکنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد حالات معمول پر آنے لگتے ہیں۔

Back to top button