اکشے کمار کےمنفرد ڈیجیٹل بیگ سے مداح حیران

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کے ایل ای ڈی والے منفرد ڈیجیٹل بیگ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے کندھوں پر ایل ای ڈی ڈسپلے والا بیگ پہنے ہوئے ہیں جس کی مالیت 35000 انڈین روپے بتائی جارہی ہے۔اچھوتے اور منفرد ڈیزائن والے بیگ میں دو لال رنگ کی آنکھیں نظر آتی ہے جو مسلسل وقفے وقفے کے ساتھ حرکت کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایل ای ڈی بیگ واٹر پروف ہے جبکہ اس میں بلوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہونے کی بھی سہولت ہے۔اکشے کمار ممبئی ائرپورٹ میں اترکھنڈ سے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے بعد واپس آئے تھے جہاں ان کی ویڈیو بنائی گئی۔
