مرکزی فلم سینسر بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون چیئرپرسن تعینات

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون رئیسہ عادل کو مرکزی فلم سینسر بورڈ کے چیئرپرسن کے عہدے پرتعینات کردیا ہے۔
رئیسہ عادل کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کررہی ہیں، ہم ملک میں تیار ہونے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ فلم انڈسٹری کو فروغ دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جدید دور تقاضے سمجھنا ہوں گے اور اس کے بعد ہی ہم فلم سازی کو عالمی سطح پر اجاگر کرسکیں، جدید دور میں فلم کے ذریعے پراپیگنڈا ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے ایجنڈے کوآگے بڑھانے کے لیے فلم کا سہارا لیتے ہیں۔ رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے فلم کا سہارا لیا جاتا ہے اور دشمن کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے لیے فلم کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فلم اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے فلم سازوں کو ایک عالمی معیار کا ماحول ملے گا، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو اپنی فلمیں دکھائیں تو فلموں کو بننے دینا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں اور فلم انڈسٹری
چوٹی ’’ماؤنٹ ایورسٹ‘‘ سر کرنیوالے اسد علی میمن وطن واپس پہنچ گئے
منافع بخش بزنس بن جائے۔
