نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔نیب نوٹس میں 190 پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔
خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔
