علی امین گنڈاپورنےخودپرتنقید کرنیوالوں کوبےشرم قرار دیدیا

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خود پرتنقید کرنیوالوں کوبےشرم قرار دیدیا۔
پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم نہ ہوں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے والے ہمارے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں اور وہ کامیاب ہورہے ہیں کیونکہ پارٹی انتشار کا شکار ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب خان کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کے نام آئے تو کئی لوگوں نے کہا کہ یہ نام عمران خان نے نہیں دیے، لیکن بعد میں خود عمران خان نے اس کی تصدیق کر دی۔ اس کے باوجود تنقید کرنے والوں میں سے کسی نے معافی نہیں مانگی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ "کسی بے شرم نے یہ نہیں کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں۔ اصل بے شرمی یہی ہے کہ میں ڈھیٹ بن کر کچھ نہ کہوں اور اپنے موقف کو ثابت بھی نہ کر سکوں۔” انہوں نے بتایا کہ بانی چیئرمین سے ان کی آخری ملاقات دو اپریل کو ہوئی تھی۔
