کرکٹر حیدر علی کیخلاف برطانیہ میں مبینہ ریپ کیس خارج

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانوی پولیس نے ریپ کے الزامات پرکیس کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات میں کرکٹر کے خلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا۔ حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ سکتے ہیں اور جا سکتے ہیں۔
واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔
