امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا حکومت گرانےکا الزام مسترد کردیا

امریکا نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرانےمیں اپنی مداخلت بارےالزامات کو مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ اس معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کرائن جین پیئر کا کہناتھاکہ بنگلہ دیش میں امریکی مداخلت کے الزامات سراسر غلط ہیں۔ حسینہ واجد کوہٹانے میں امریکا کاکوئی کردار نہیں ہے۔ترجمان کرائن جین پیئر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عوام ہی ملک کی حکومت کے مستقبل کا تعین کرسکتے ہیں۔
حسینہ واجد نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کردیا
یاد رہے دو روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاتھا حسینہ واجد نے اپنی حکومت ختم ہونے کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔
