امریکی بلی نے 8فٹ کی چھلانگ لگا کرریکارڈ بناڈالا

امریکی ریاست ٹیکساس میں 7 سالہ بلی آسکر نے8فٹ اونچی افقی چھلانگ لگاکرعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
آسکر نے 2.58 میٹر (8 فٹ 5 انچ) کی بلندی تک چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ سکر ایک ریسکیو بلی ہے جسے اس کے مالک تھیوڈور شیلز نے گود لیا۔ ابتدا میں آسکر کو ہارٹ وارم کی بیماری لاحق تھی اور وہ ایک دو منزلہ عمارت سے گرنے کے حادثے کا شکار بھی ہوئی تھی۔
تاہم آسکر نے ان مشکلات پر قابو پایا اور دو سال کی محنت اور تربیت کے بعد یہ ریکارڈ قائم کیا۔
تھیوڈور شیلز نے آسکر کی تربیت کا آغاز معمولی چھلانگوں سے کیا، جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئیں۔ ہر کامیاب کوشش پر اسے انعام دیا جاتا جس سے آسکر کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی۔دو سال کے عرصے میں اس نے ہزاروں مشقیں کیں جس کے نتیجے میں وہ اس قابل ہوئی کہ 2.58 میٹر کی دوری تک چھلانگ لگا سکے۔