11سالہ بچے نے راکٹ بنا لیا،دنیا حیران رہ گئی

چین میں 11سالہ بچےکے راکٹ بنانے پر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے۔
چین میں بچے نے 300لائنوں پرمشتمل کوڈ تحریر کرکے راکٹ تیارکیا ۔11 سالہ بچے نے خود فزکس اور کیمسٹری پروگرامنگ کو سیکھا اور اب اسے راکٹ بوائے کہا جارہاہے۔
یان ہونگ سین نامی بچے نے راکٹ کی تیاری کے سفر کے بارے میں بتایا جس نے لاکھوں افراد کوحیران کرکے رکھدیاہے ۔
بچے نے بتایا کہ وہ راکٹوں کا دیوانہ تھا جب اس نے 4 سال کی عمر میں لانگ مارچ 2 کے لانچ ہوتے دیکھام تھا ۔اس کے بعد سے وہ آن لائن کورسز کر رہا تھا جبکہ فزکس اور کیمسٹری کی تعلیم خود حاصل کی ہے۔
بوتل میں بند 148سال پرانا خط دریافت
بچے کے شوق کو دیکھ کر والدین نے اپنے گھر کے ایک کمرے کو راکٹ ریسرچ اسٹوڈیو میں تبدیل کر دیا۔پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکا اور راکٹ لانچ کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
