پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

پنجاب حکومت نےسموگ کے باعث کل سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب کلاسز صبح 8 بج کر45 منٹ پر شروع ہوں گی۔ اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایکس پر اعلان کیا کہ ’سردیوں کے دوران اسکول کا نیا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ سے دوپہر ایک بجکر 30 منٹ تک ہوگا‘۔

واضح رہے کہ لاہور گزشتہ 3 روز سے دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے اور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 412 تک پہنچ گیا ہے، سموگ کی گہری تہہ کے باعث صحت کے حوالے سے انتباہات جاری کیے گئے ہیں جبکہ آلودگی کے ذرائع کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

Back to top button