پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان

حکومت نےآئندہ15 روزکےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 3 روپے72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت3 روپے29 پیسے فی لیٹربڑھائی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن کےمطابق3 روپے72 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت252 روپے10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل3 روپے29 پیسے فی لیٹر اضافے سے258روپے43پیسےمیں دستیاب ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت48 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے،جس کے بعد اس کی نئی قیمت151 روپے73پیسے ہوگی۔مٹی کا تیل بھی62 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیاہے، جس کے بعداس کی نئی قیمت164 روپے98 پیسےمقرر کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 15 نومبرکو حکومت نےآئندہ15 روزکے لیے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا،وزارت خزانہ نےبتایا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت255 روپے14 پیسے پر برقراررہے گی۔
واضح رہے کہ31 اکتوبر کو حکومت نےآئندہ 15 روز کے لیےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹرقیمتوں میں کمی کردی تھی۔حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپے35 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت3 روپے85 پیسےفی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔