آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر کے بھائی کی وفات پر تعزیت

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔ متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے صدر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن
پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
زاید النہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے یو اے ای کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔
