ایشیا کپ، سپرفورمرحلہ: بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی کے سپرفورمرحلے کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 174 رنز کے تعاقب میں لنکن اوپنر پتھم نسانکا 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسکے بعد چارتھ اسالنکا صفر اور کپتان دانوشکا گناتھیلاکا ایک رن بنا کر کیچ تھما بیٹھے، اوپنر کوسل مینڈس 57 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
ایشیاکپ: پاکستان افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
اوپنر کے ایل راہول 6 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ویرات کوہلی کو صفر پر بولڈ کر دیا۔ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے دو چھکے درکار تھے جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے،بھارتی کپتان روہت شرما پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسکے بعد سوریا کمار بھی 34 رنز بنا کر وکٹ تھما بیٹھے۔ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا 17، دپیک ہوڈا تین رنز، ریشب پنت 17 رنز اور بھونیشور کمار صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
جس کے بعد روی چندرن ایشون نے 15 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 173 تک پہنچایا۔
دریں اثنا سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بھارتی ٹیم میں روی بشنوی کی جگہ روی چندرن ایشون کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشون، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ جبکہ دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔
