آصف زرداری کاخالد مقبول کو فون،صدارتی الیکشن میں ووٹ مانگ لیا

صدارتی انتخابات میں ووٹ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کو ٹیلی فون کر کے ان سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے صدارتی الیکشن، سیاسی صورتحال اور سندھ کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے
-انہیں یقین دہانی کرائی کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔
