آسٹریلوی خاتون فون کی خاطر دو چٹانوں کے درمیان پھنس گئیں

ایک آسٹریلوی خاتون اس وقت دو چٹانوں کے درمیان میں بری طرح پھنس گئیں جب انہوں نےاپنا گرا ہوا فون اٹھانے کی کوشش کی۔

آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی میں دو چٹانوں کے درمیان سے اپنا فون نکالنے کی کوشش میں پھنسی خاتون کو 7 گھنٹے بعد صحیح سلامت نکال لیاگیا۔

خاتون دو بڑے پتھروں کے درمیان 10 فٹ کی شگاف میں پھسل گئی اور اس طرح کہ ان کا سر نیچے تھا اور پاؤں اوپر رہ گئے۔

وہ باہر نکلنےمیں ناکام رہیں اور 7 گھنٹے تک ایسے ہی پھنسی رہیں۔

پہلےپہل خاتون کے دوستوں نے انہیں نکالنےکی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور جب وہ ایک گھنٹے سے زیادہ الٹی لٹکی رہیں تو دوستوں نے ریسکیو کے ادارے سے مدد طلب کی ۔

ریسکیو حکام نے بتایاکہ محفوظ رسائی پوائنٹ بنانے اور بھاری پتھروں کو ہٹانے کےلیے ایک ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا۔

دنیا کا مختصر ترین اورمکمل فعال ایکسکیویٹربنالیاگیا

حکام نے کہا کہ بہت احتیاط کےساتھ استحکام کو یقینی بنانے کےلیے ایک سخت لکڑی کا فریم بنایا گیا جب کہ خاتون کا بچاؤ کرنےوالے کام کر رہے تھے۔ ٹیم کو ایک گھنٹہ کے دوران خاتون کو باہر نکالنے کیلئے سخت  چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیم ورک کی مدد سے 500 کلو وزنی چٹان  کو کامیابی سے ہٹادیا گیا اور خاتون کو بخیر وعافیت بچالیا گیا۔

Back to top button