ایک ہدایت کار نے تعلقات استوار کرنے کا کہا : اریج چوہدری

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ اریج چوہدری نے انکشافد کیا ہے کہ ایک بڑی عمر کے ہدایت کار نے انہیں تعلقات استوار کرنے کےلیے کہا۔

نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریج چوہدری  کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ برےجب کہ محض 20 فیصد لوگ ہی اچھےہیں۔

اداکارہ اریج چوہدری  نے ایک واقعہ سنایاکہ ایک برانڈ نے ان سے فوٹو شوٹ کےلیے رابطہ کیا لیکن مذکورہ برانڈ کے کوآرڈینیٹر نےبھی انہیں غلط میسیجز کرنا شروع کیے اور انہیں میسیجز میں ”سویٹی“ لکھنےلگا۔

اریج چوہدری  نے بتایاکہ انہیں اس بات پر غصہ آیا اور انہون نے مذکورہ شخص کو مزہ چکھانے کےلیے انہیں ’سویٹی‘ کہنا شروع کیا اور پھر ان سےشوٹنگ سے قبل ملنے کاکہا تو وہ شخص خوش ہوگیا۔

اداکارہ اریج کےمطابق وہ اپنے گارڈز کے ساتھ اس شخص سے ملنےگئیں لیکن اس شخص کو پہلے ہی اس کا علم ہو چکا تھا، تاہم اس باوجود وہ لوکیشن پر گئیں اور اس شخص کو مزہ چکھایا۔

اریج چوہدری نے بتایاکہ شوبز انڈسٹری میں رہنے کےلیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

اداکارہ نےایک اور واقعہ سنایاکہ ایک معروف ہدایت کار نےان سے ڈرامے کےلیے آڈیشن لیا اور ان کا آڈیشن اچھا ہونے کےباوجود انہیں کاسٹ نہیں کیا۔

اریچ کا کہنا تھاکہ کاسٹ نہ کیےجانے کا سبب پوچھے جانے پر ہدایت کار نے انہیں کہا کہ آپ نے مجھے گرین سگنل نہیں دیا،اس لیےآپ کو کاسٹ نہیں کیا جب کہ دوسری لڑکی نے مجھے گرین سگنل دیا،اس لیےانہیں کاسٹ کر لیا۔

فواد خان کراچی کی مافیا پربننے والی فلم میں کاسٹ

اداکارہ کےمطابق مذکورہ ہدایت کار نےانہیں کہا کہ آپ اتنی خوبصورت اور پرکشش ہیں،اگر آپ گرین سگنل نہیں دیں گی تو آپ کو کیسےکاسٹ کرسکتا ہوں؟

انہوں نےبتایا کہ بعد ازاں اسی ہدایت کار نے مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے کےکچھ دن بعد ہی انہیں کال کرکے کام کےلیے بلالیا، کیوں کہ جس لڑکی کو انہوں نے گرین سگنل ملنےپر کاسٹ کیا تھا، انہیں اداکاری نہیں آتی تھی اور ان کے پیسے ضائع ہورہے تھے،اس لیے انہوں نےانہیں ہی بلا لیا۔

اریج چوہدری نے انکشاف کیاکہ ایک معروف اور بڑی عمر کےہدایت کار نے ان سے تعلقات استوار کرنےکی فرمائش کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ زائد العمر شخص نے شادی نہیں بلکہ ایسے ہی رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے انہیں میسیجز کیے اور یہ کہ وہ ان سے زائد العمر تھے اور بہت معروف ہیں۔

اگرچہ اریج چوہدری نےبتایا کہ ہدایت کاروں نے ان سے نامناسب مطالبات کیے، تاہم انہوں نے کسی بھی ہدایت کار کا نام نہیں لیا۔

Back to top button