اسلام آباد: قیدیوں کی گاڑیوں پر حملہ، گرفتار پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کےبعد اٹک جیل منتقل کیاجا رہا تھا۔

سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پر نامعلوم ملزمان نےحملہ کر دیا اور حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہو گئے۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب،لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جب کہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

عمرن خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی ضمانت منظور

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سےموجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملےمیں ملزمان نے فائرنگ کر کے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔پولیس ذرائع نےبتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سےمتعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نےفرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، دوبارہ گرفتار کیےجانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

Back to top button