ایمن خان کو ہوٹل میں اکیلے سونے سے ڈر کیوں لگتا ہے؟

خوبرو اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں شوٹنگز کے دوران ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے خوف آتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایمن نے انکشاف کیا کہ مجھے ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اس لئے میں کسی نہ کسی کے ساتھ جا کر سوتی ہوں، ایک بار پیرس شوٹنگ کیلئے گئی تو رات کو میں اپنی فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کمرے میں جا کر سوئی تھی۔دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار 10 سال کی عمر میں جہاز کا سفر کیا تھا، میں 10 سال کی عمر میں بہن منال خان کے ہمراہ تھائی لینڈ کمرشل کی شوٹنگ کیلئے گئی تھی اور والد بھی ہمارے ساتھ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں نے لاہور بھی نہیں دیکھا تھا اور پاکستان کے کسی بھی شہر کو دیکھنے سے قبل میں نے تھائی لینڈ دیکھا۔

 ایمن خان نے پروگرام میں نوزائیدہ بچوں کی مائوں کو جہاز میں روتے ہوئے بچوں کو چپ کرانے کا مشورہ بھی دیا۔اداکارہ کے مطابق جہاز میں سفر کے دوران کانوں میں ہوا جانے سے وہ بند ہوجاتے ہیں، جس وجہ سے بچے رونے لگتے ہیں اور ایسی صورتحال میں زیادہ تر والدین پریشان ہوجاتے ہیں۔ان کے مطابق ایسی صورتحال میں مائوں کو چاہئیے کہ وہ بچوں کو فیڈر میں دودھ یا مشروب دے دیں تاکہ وہ انہیں پئیں تو ان کے کانوں میں ہوا کا دبائو کم ہو۔انہوں نے بتایا کہ بالغ افراد ایسی صورتحال میں چیونگم کھاتے ہیں یا کوئی اور پریکٹس کرتے ہیں، اس وجہ سے وہ انہیں اتنی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن بچے بول نہیں پاتے، اس لیے وہ روتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایمن خان نے نومبر 2018 میں منیب بٹ سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2019 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ایمن خان نے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں ٹی وی ڈراموں میں کم دیکھا گیا ہے۔ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے تھے، دونوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، تاہم ایمن خان اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد کسی ڈرامے میں نظر نہیں آئی ہیں، تاہم منیب بٹ کے متعدد ڈرامے ٹی وی پر نشر ہورہے ہیں۔ایک انٹرویو میں ایمن خان نے کہا تھا کہ شادی کرنے کے بعد کسی بھی اداکاری کی اہمیت کم نہیں ہوتی، ساتھ ہی کہا کہ مختلف مسائل اور اسکینڈلز سے اہمیت ضرور کم ہوتی ہے۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں چاہے شوہر کتنا بھی پیار کرنے والا کیوں نہ ہو مگر بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں۔

پروگرام کے ایگ سیگمنٹ میں ایمن خان سے میزبان نے پوچھا کہ کیا تمام ہیروئنز کو جلد شادی کرنی چاہیے، کیوں کہ لڑکے کم ہو رہے ہیں؟جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے تمام اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد شادی کرلیں اور ساتھ ہی کہا کہ جب بھی وقت ہو تو شادی کرلینی چاہیے۔اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایمن خان نے دلیل دی کہ جو اداکارائیں وقت پر شادی نہیں کرتیں تو پھر ان کی شادی نہیں ہو پاتی، ساتھ ہی انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر مثال دی کہ وقت پر شادی نہ کرنے کی وجہ سے ہی بہت ساری اداکارائیں تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

Back to top button