9 مئی مقدمات : عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کےبعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان کی اسمبلی ہے ان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کردیں گے : بیرسٹر گوہر
یاد رہےکہ عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد عمران خان کےخلاف کئی مقدمات درج کیے گئےتھے جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورت حال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔