منظم سازش کے تحت بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ میں جھونکا جارہا ہے : سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایک دو فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں ہیں۔صوبے کو ایک لاحاصل جنگ کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔
کوئٹہ میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے عوام کو پاکستان سے بدظن کرنے کی ایک منظم سازش کی جاری ہے، اور صوبے کے لوگوں کو ایک لاحاصل جنگ میں جھونکا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں غیرمتوازی ترقی کا مسئلہ ہے لیکن یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں جن کے زور، اشارے،سرمایہ اور ڈالرز کے بل پر پاکستان کو توڑنے کی باتیں کی جا رہی ہیں،ان کا انجام سب نے 9 اور 10 مئی کے معرکہ حق میں دیکھ لیا۔
بحریہ ٹاؤن کیخلاف نیب کی کارروائی پر سپریم کورٹ کا اعتراض
ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے اپنے سے سات گنا بڑے دشمن کو جس طرح شکست سے دوچار کیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،اس کی شدت کا اندازہ شاید خود بھارت کو بھی نہیں تھا، جب کہ بلوچستان کے عوام اس کامیابی کی اہمیت خوب سمجھتےہیں۔
