بلوچستان:چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں، بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔

Back to top button